پروجیکٹ کا پس منظر

یورپی اتحاد ایل آئی ایف ای پروگرام

ماحولیات سے متعلق یورپی اتحاد کے مالیاتی دستاویز ایل آئی ایف ای کا آغاز 1992 میں ہوا تھا اور یورپی اتحاد کی موحولیاتی پالیسی کے نمایاں شعبوں میں سے ہے۔ یہ تین میدانوں میں پروجیکٹوں کی مالی کفالت میں اشتراک کرتا ہے: فطرت، ماحولیات اور تیسری دنیا کے ممالک۔

ایل آئی ایف ای انوائرنمنٹ پروگرام ان اقدامات میں تعاون کرتا ہے جن کا مقصد یورپی اتحاد اور امیدوار ممالک میں ماحولیات سے متعلق کمیونٹی پالیسی اور قانون کو نافذ کرنا ہے۔ یہ تجویز ماحولیاتی تحفظ اور بہتری سے متعلق ایک نئے طرز کا نمونہ اور ارتقا‏‌ء پیش کرتا ہے۔

ایس ایم یو آر ایف کے پاس مجموعی بجٹ تقریبا 30 لاکھ یورو یا 19 لاکھ پاؤنڈ کا ہے۔ اس پروجیکٹ کی کفالت یورپی اتحاد ایل آئی ایف ای انوائرنمنٹ کی 11 لاکھ یورو یا 7 لاکھ پا‎ؤنڈ کے ذریعے ہوتی ہے۔ ایل آئی ایف ای انوائرنمنٹ پروگرام سے متعلق مزید معلومات ایل آئی ایف ای ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

ٹیم آب گیر علاقے کے مسائل

حالیہ برسوں میں بعض اصلاحات کے باوجود ٹیم کے پورے آب گیر علاقے میں پانی کا معیار اور مقدار بڑا مسئلہ رہے ہیں۔

  • یہ ندی خراب ماحولیاتی حالت میں ہے
  • لمبائی کے زیادہ حصے میں دریا کا نظام ناقابل رسائی ہے اور مقامی باشندوں کے لیے اس کی سہولتوں کی قدر و قیمت کمتر ہے
  • ندی کے ماحول میں گھریلو اور صنعتی فضلے کا گرایا جانا عام بات ہے
  • برمنگھم کے نیچے زمینی پانی کی سطح اوپر اٹھ رہی ہے جو اپنے ساتھ زمین میں پہلے سے موجود زہر آلود عناصر لاتی ہے
  • ندی اور اس کے کناروں پر جنگلی جانوروں کی پناہ گاہ کو بری طرح نقصان پہنچا ہے
  • طفوفانوں کے دوران آلودگی بہہ کر ندی میں آتی ہے جس سے آکسیجن کی مقدار میں کمی واقع ہوتی ہے جس کے نتیجے میں مچھلیاں مر جاتی ہیں۔
  • ندی کے کنارے کے مقامات پر ترقیاتی دباؤ بھی بڑھ رہا ہے جس کا معاشرے اور دریا دونوں کے ماحول میں توازن کے پائدار انداز میں انتظام کیا جانا ضروری ہے۔

پروجیکٹ کے مقاصد

مجموعی مقصد: اس کا مظاہرہ کرنا کہ شہری دریائی وسعت کی انتظام کاری کی منصوبہ بندی کا اطلاق حد درجہ ترمیم شدہ اور فرسودہ آب گیر علاقوں پر کیسے کیا جا سکتا ہے۔

تصرف آراضی کی پائدار منصوبہ بندی اور پانی کی انتظام کاری کے طریقوں کو نافذ کر کے ایس ایم یو آر ایف پروجیکٹ کا مقصد ہے:

  • دریا کے آب گیر علاقے کی سہولت، ماحولیاتی توازن اور دستگیری کے امکان میں بہتری لانا
  • دریائی وسعت کی منصوبہ بندی میں مقامی باشندوں کو شامل کرنا
  • دریائی نظام اور ایک قابل منتقلی پائدار مجموعۂ اشارات کے لیے ماحولیاتی مقاصد کا تعین
  • سیلابی میدان کی آئندہ ترقئ نو کے عمل میں مدد اور کمیونٹی کو تبدیلئ آب و ہوا کے آئندہ اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے تصرف آرا‌ضی کی منصوبہ بندی کے ایک تفصیلی نمونے کی تشکیل
  • اس کا مظاہرہ کرنا کہ چھوٹے پیمانے کی تبدیلیاں کس طرح حد درجہ ترمیم شدہ ندی کی حالت میں نمایاں بہتری لا سکتی ہیں

پروجیکٹ کے شرکاء


ماحولیاتی ایجنسی ایس ایم یو آر ایف کی قیادتی شریک ہے۔ یہ ایجنسی ماحولیاتی ضابطہ بند مجلس ہے اور انگلینڈ اور ویلز میں ماحول کے تحفظ و اصلاح کی ذمہ دار نمایاں عوامی مجلس ہے۔

برمنگھم سٹی کونسل ایسی منصوبہ ساز مقتدرہ ہے جو شہری دریائے ٹیم کے ایک بڑے حصے کا احاطہ کرتا ہے۔ سٹی کونسل تقریبا پورے دس لاکھ افراد کو خدمات کی فراہمی کی ذمہ دار ہے۔

سیورن ٹرنٹ واٹر واٹر دنیا کی نجی ملکیت کی چوتھی سب سے بڑی پانی کی کمپنی ہے جو برطانیہ کے مرکز میں 80 لاکھ سے زیادہ افراد کی خدمت انجام دیتی ہے۔

ایچ آر ویلنگفورڈ ایک خود مختار کمپنی ہے جو سول انجینئرنگ، ہائڈرولکس اور آبی ماحولیات میں مشاورت اور تحقیق میں اختصاص رکھتی ہے۔

اسٹاٹلیچیز امویلٹماٹ ہارٹن (انوائرنمنٹل اسٹیٹ آفس ہرٹن) ریور ایمسچرری ڈولپمنٹ پروجیکٹ میں شامل ہے۔ دریائے رہائن کی ایک معاون دریائے ایمسچر کئی دہائیوں سے پانی کے معیار اور جانوروں کی پناہ گاہ سے متعلق شدید طبعی مسائل میں مبتلا رہی ہے اور اس پروجیکٹ کا مقصد پانی کے معیار اور دریا کے جانوروں کی پناہ گاہ کے معیار کو بحال کرنا ہے۔

یونیورسٹی آف برمنگھم برطانیہ کی نمائندہ تحقیق اساس یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے اور عوامی مشارکت اور شمولیت کے شعبے میں اپنی مہارت کی وجہ سے ایس ایم یو آر ایف میں شریک رہتی ہے۔

کنگز کالج لندن کنگز کالج لندن یونیورسٹی آف لندن کی بنیاد رکھنے والے کالجوں میں سے ایک تھا۔ کنگز کالج خصوصا شہری ندیوں سے متعلق ماحولیاتی توازن کے میدان میں مہارت فراہم کر رہا ہے۔ اس یو آر جی ای این ٹی ریسرچ پروگرام کے تحت کی جانے والی تحقیق کو

 
 

مقام پر بھی

پروجکیٹ کے تکنیکی دستاویزات تلاش کر رہے ہیں؟ پروجیکٹ رپورٹس آزمائیں

ٹیم ایریا کے بارے میں مزید معلومات چاہتے ہیں؟ نقشے اور معلومات آزمائیں


اس سائٹ کو دیگر زباںوں میں پڑھیں، اور رسائی سے متعلق معلومات

سائٹ مرتب کردہ از کمیونس لمیٹڈ