پروجیکٹ سے متعلق اہم واقعات
- [گزشتہ تقریب: شہری دریاؤں کی پائدار انتظام کاری سے متعلق ورکشاپ]
- [کاموں کی انجام دہی کے طریقوں کی ورکشاپ]
گزشتہ تقریب: شہری دریاؤں کی پائدار انتظام کاری سے متعلق ورکشاپ
8 اور 9 مارچ 2004 ، برمنگھم، یو کے (Birmingham, UK) ۔
دن کی اس ورکشاپ میں پروجیکٹ کے تین اہم عناصر سے متعلق رپورٹ پیش کی گئ:
- جی آئی ایس پر مبنی آب گیر علاقوں کی منصوبہ بندی کا نظام
- شہری دریاؤں کے لیے پائدار اظہاریوں کا ایک قابل منتقلی مجموعہ؛
- شہری دریاؤں کی انتظام کاری اور منصوبہ بندی میں شہریوں اور معاونین کی شرکت؛
ورکشاپ میں ٹیم کے آب گیر علاقے میں دریاؤں کے مقامات کے دوروں، پروجیکٹ سے متعلق کئ مقاموں، وسیع مباحثوں، مذاکروں اور جی آئی ایس نطام منصوبہ بندی کے اطلاق کے مظاہروں کے بھر پور مواقع پر مشتمل تھی۔ ورکشاپ کو پوسٹروں کی پیش کش کے لیے مندوبین کی بھی ایک نشست منعقد کی گئ تھی۔
ورکشاپ کا پروگرام
- (PDF Format) [261 kb] سسٹین ویل اربن ریور منیجمنٹ ورکشاپ پروگرام ایم ایس ورڈ فارمیٹ میں
تلخیص وضاحت
ورکشاپ سے متعلق مزید
معلومات کے لیے برائے مہربانی تلخیص وضاحت ڈاؤن لوڈ کریں:
- (PDA Format [115kb]) سسٹین ویل اربان
ریور منیجمنٹ ورکشاپ کی تلخیص وضاحت ایم
ایس ورڈ فارمیٹ میں
- [گزشتہ تقریب: شہری دریاؤں کی پائدار انتظام کاری سے متعلق ورکشاپ]
- [کاموں کی انجام دہی کے طریقوں کی ورکشاپ]
کاموں کی انجام دہی کے طریقوں کی ورکشاپ
25 جون 2003 کو ایس ایم یو آر ایف پروجیکٹ نے یونیورسٹی آف برمنگھم میں ایک ورکشاپ منعقد کی۔ "کاموں کی انجام دہی کے طریقوں" کی اس ورکشاپ نے پورے یوروپی اتحاد کے نمائندوں کو معلومات، بہترین روایات اور تازہ ترین با معنی آر اینڈ ڈی نتائج پر غور کرنے کے لیے یکجا کر دیا تھا۔ اس ورکشاپ میں یوکے، یوروپ اور یو ایس کے 55 مندوبین نے شرکت کی۔
ورکشاپ میں تین بنیادی موضوعات پر غور اور تبادلۂ خیال کیا گیا:
- مجوزہ استفادہء آراضی کی منصوبہ بندی اور دریائی وادیوں کی تشکیل کا طریقہ؛
- شہری ندیوں کے لیے پائیدار اشارات (اینڈیکٹرز) کا مجموعہ؛
- استفادہء آراضی اور دریائی وادیوں کی تشکیل کی منصوبہ بندی میں شہریوں اور مسابقت کاروں سے مشاورت۔
یہ ورکشاپ، پروجیکٹ کی باقی مدت کے دوران اختیار اور استعمال کیے جانے والے طریقہء کار کے تعین میں مدد کرنے والا ایک اہم واقعہ تھا۔ ورکشاپ کی مکمل روداد جس میں پروجیکٹ کے شرکاء اور مندوبین کے پیش کردہ مقالے شامل ہیں، پروجیٹ رپورٹس سیکشن سے ڈاون لوڈنگ کے لیے دستیاب ہے۔

