استقبال

ایس ایم یو آر ایف (شہری ندیوں اور سیلابی میدانوں کی پائدار انتظام کاری) ایک تین سالہ مشارکتی پروجیکٹ ہے جس کا آغاز اگست 2002 میں ہوا تھا۔ ایس ایم یو آر ایف کی مالی اعانت یورپی اتحاد ایل آئی ایف ای انوائرنمنٹ پروگرام کی طرف سے کی جاتی ہے۔

یہ پروجیکٹ ویسٹ مڈلینڈ میں دریائے ٹیم پر قائم ہے، خصوصا دریا کے آب گیر حصے کا وہ شہری علاقہ جس میں برمنگھم اور بلیک کنٹری کا ایک بڑا حصہ شامل ہیں۔ دریائے ٹیم شہری ندی کی ایک نمایاں مثال ہے __ آلودگی زدہ، زمین دوز نالیاں،ہمواریت، بہاؤ کی تبدیلی، ٹھوس کناروں اور معدودے چند فطری خصوصیات سے تغیر شدہ۔

ایس ایم یو آر ایف کا مقصد ٹیم پر استعمال آراضی، پانی کے معیار، ماحولیاتی توازن اور سیلاب زدگی کی منصوبہ بندی اور انتظام کاری کو باہم مربوط کرکے ماحولیات سے متعلق ان مسا‎‏ئل پر قابو پانا ہے۔ ایس ایم یو آر ایف کی طرف سے تشکیل کردہ طریقے پورے برطانیہ اور یورپی برادری میں مماثل ندیوں پر کام کے نمونے کے طور پر استعمال کیے جائیں گے۔

کسی دیگر جگہ پر۔۔۔

ماحولیاتی ایجنسی: آبی وسائل کی صورت حال برائے انگلینڈ اور ویلز ۔

 
 

اس سائٹ کو دیگر زباںوں میں پڑھیں، اور رسائی سے متعلق معلومات

سائٹ مرتب کردہ از کمیونس لمیٹڈ