نقشے اور معلومات

ٹرنٹ (Trent) ندی کا آپ گیر ‎‌علاقہ

ٹیم (Tame) ندی ٹرنٹ (Trent) ندی کی ایک معاون ہے۔ مڈلینڈ کے علاقے جسکو بلیک کنٹری کہا جاتا ہے، ٹیم ندی سیورن (Severn) ندی اور ٹرنٹ ندیوں کے درمیان واقع پن دھار سے نکلتی ہے۔

Map of the Trent Catchment

ٹیم ندی کے دو اصل سر چشمے ہیں۔ اور یہ دونوں معاون ندیاں وولورہمپٹن (Wolverhampton) اور اولڈبری آرمس (Oldbury Arms) بیسکاٹ (Bescot) میں ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔ یہاں سے ندی مشرق کی سمت میں برمنگھم سٹی سینٹر کے شمال کی طرف بہتی ہے۔ ریا (Rea) ندی گرےولی ہل ایم 6 (Gravelly Hill M6) موٹروے جنکشن کے بالکل قریب ٹیم ندی سے آکر ملتی ہے۔ مغربی مڈلینڈز کے مضافات سے مشرق کی طرف بڑھتے ہوئے یہ ندی پھر بلا‎‎ئتھ (Blythe)، کول (Cole) اور بورن (Bourne) ندیوں سے ملنے کے بعد شمال کی طرف مڑ جاتی ہے اور لی مارسٹون (Lea Marston) میں صفائی کرنے والی جھیلوں کے سلسلے میں جا گرتی ہے۔ ان جھیلوں کے بعد ٹیم ندی برابر شمال میں بہتی رہتی ہے اور الریواس (Alrewas) کے ٹھیک مشرق میں ٹرنٹ ندی میں داخل ہو جاتی ہے۔

ایس ایم یو آر ایف (SMURF) پروجیکٹ کی توجہ کا مرکز لی مارسٹون کی صفائی کرنے والی جھیلوں کے اوپری رخ والا ٹیم ندی کا آب گیر علاقہ ہے۔ آب گیر علاقے کے اس حصہ میں شہری توسیع بہت ہے جس میں مغربی مڈلینڈز کی بہت سی مضافاتی آبادی شامل ہے اور برمنگھم (Birmingham)، سینڈول (Sandwell)، وال سال (Walsall) اور ولورہمپٹن، سولی ہل (Solihull)اور ڈڈلے (Dudley)کے بعض حصوں پر مشتمل ہے۔

 
 

مقام پر بھی

پروجکیٹ کے تکنیکی دستاویزات تلاش کر رہے ہیں؟ پروجیکٹ رپورٹس آزمائیں


اس سائٹ کو دیگر زباںوں میں پڑھیں، اور رسائی سے متعلق معلومات

سائٹ مرتب کردہ از کمیونس لمیٹڈ